اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - مزید تفتیش شروع

اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے مٹی پورہ، نانیل میں چھاپے کے دوران ممنوعہ فکی بر آمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔

بجبہاڑہ: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
بجبہاڑہ: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

By

Published : Jul 29, 2021, 1:04 PM IST

اننت ناگ پولیس کو منشیات فروشی کے کاروبار سے متعلق ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس اسٹیشن مٹن نے محمد شفیع نجار نامی ایک شخص کے مکان پر چھاپہ مارا۔ پولیس بیان کے مطابق محمد شفیع کے گھر سے 500 کلو گرام فکی بر آمد کی گئی۔

اس سلسلے میں مٹن پولیس اسٹیشن نے این ڈی پی اسی ایکٹ کے تحت کیس درج کر کے منشیات فروش محمد شفیع کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق معلومات کو فوری طور پولیس تک پہنچائیں تاکہ منشیات کی روکتھام کے لیے بر وقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

مزید پڑھیں: بجبہاڑہ: ادھورے پُل کی تعمیر کا مقامی لوگوں کو 10 برس سے انتظار

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے ضلع اننت ناگ میں بجبہاڑہ کے کئی علاقوں میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف ایسی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں جس کی عوامی حلقوں نے کافی پذیرائی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details