اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: منشیات فروشی کے الزام میں دو شخص گرفتار - سرینگر - جموں قومی شاہراہ

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اننت ناگ: منشیات فروشی کے الزام میں دو شخص گرفتار
اننت ناگ: منشیات فروشی کے الزام میں دو شخص گرفتار

By

Published : Jun 19, 2021, 6:46 PM IST

منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے دو منشیات فروشوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں Poppy Straw ضبط کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اننت ناگ پولیس کو منشیات سے متعلق موصول ہوئی اطلاع کے بعد اننت ناگ پولیس نے سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر سنگم کے نزیک ایک ناکے پر تلاشی کے دوران دو افراد کی تحویل سے منشیات ضبط کرکے دونوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کی تحویل سے قریب 55کلو گرام وزنی Poppy Straw کو ضبط کر لیا گیا۔

اننت ناگ پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت سیمتھن، بجبہاڑہ کے رہنے والے جاوید احمد بٹ اور نثار احمد ڈار کے طور پر کی ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا کام عروج پر

اس سلسلے میں اننت ناگ پولیس نے بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 181/2021 درج کر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اننت ناگ پولیس نے معاشرے کو منشیات کی وبا سے پاک و صاف کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details