محکمہ فاریسٹری جموں و کشمیر کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے سلر اور ولرہامہ، پہلگام میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔
مہم کا آغاز محکمہ جنگلات نے سلر پہلگام کے گورنمنٹ اسکول سے کیا۔
شجرکاری مہم کے دوران سلر اور ولرہامہ پہلگام کے کئی اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں شجر کاری کی گئی اور عوام کو ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں جنگلات کی اہمیت سے واقف کرایا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایف او معراج دین نے کہا کہ ’’اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد ’گرین جموں کشمیر‘ کے تحت انجام دئے جا رہے ہیں۔ شجرکاری کا مقصد لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے مستقبل میں بھی یہ مہم جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شروع کی گئی پہل ’’گرین جموں کشمیر‘‘ کے تحت ڈیپارٹمنٹ نے ہفتہ کو سلر اور ولرہامہ کے کئی اسکولوں میں پودے نصب کیے۔
ڈی ایف او نے کہا کہ علاقے کے سبھی اسکولوں، کالجوں اور سرکاری دفاتر میں پودے نصب کیے جائیں گے۔