مقامی لوگوں کے مطابق ناقص ڈرینیج نظام کی وجہ سے قصبہ اننت ناگ زیر آب ہوتا ہے اور انتظامیہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے تاحال ناکام ہی رہی ہے۔
اننت ناگ: ڈرینیج کے ناقص نظام کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا - ہلال شاہ
مسلسل بارش کے نتیجے میں جہان ضلع اننت ناگ میں دریاؤں اور ندی نالوں کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے، وہیں قصبہ اننت ناگ کے کئی راستے و مرکزی سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔ جسکی وجہ سے راہ گیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اننت ناگ: ڈرینیج نظام کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا
ادھر میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں زچہ بچہ ہسپتال سمیت کئی علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا۔
ہلال شاہ نے عتراف کیا کہ قصبہ کے ناقص ڈرینیج نظام کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات ہو رہی ہے اور جلد ہی اس مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔