اننت ناگ:سمتھن، بجبہاڑہ میں واقع زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ میں جسمانی طور معذور بچوں کے لیے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ Medical Camp for Physically Challenged Children in Anantnag طبی کیمپ 'ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن' اور 'بیٹر ہوپ' نامی غیر سرکاری تنظیم اور گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ سینئر ڈاکٹرس نے جسمانی طور معذور بچوں کا علاج و معالجہ کیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
Medical Camp for Physically Challenged Children: جسمانی طور پر معذور بچوں کے لئے مفت طبی کیمپ - اننت ناگ میں جسمانی طور ناخیز بچوں کے لئے مفت طبی کیمپ
جسمانی طور معذور بچوں کو تندرست اور صحت مند رکھنے کے لئے طبی جانچ بے حد لازمی ہے تاکہ کوئی عارضہ ان پر مزید بوجھ نہ بن سکے۔ اس مقصد سے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں ان کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ Medical Check up of Physically Challenged Children
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کے چیئرمین جاوید احمد ٹاک نے کہا کہ ’جسمانی طور ناخیز بچوں کو تندرست اور صحت مند رکھنے کے لئے طبی جانچ بے حد لازمی ہے تاکہ کوئی عارضہ ان پر مزید بوجھ نہ بن سکے۔‘‘ Anantnag NGO organised Medical Camp for Physically Challenged Childrenانہوں نے مزید کہا کہ معذور بچوں کی دماغی اور جسمانی نشونما کے لئے آرگنائزیشن کی جانب سے ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جو مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
والدین نے ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کے اس قدم کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے ان کے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کو بھی تقویت ملے گی۔
TAGGED:
Anantnag News