جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں بندروں نے دہشت مچا رکھی ہے، لوگ بندروں سے کافی پریشان ہو چکے ہیں۔
اچھہ بل کے رہائشیوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بندروں کی بھرمار سے لوگ کافی پریشان ہو چکے ہیں۔
مقامی باشندوں نے کہا کہ بندروں کے دہشت سے وہ کافی زیادہ خوفزہ ہیں جس کے باعث لوگ خصوصا بچے اور خواتین گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بندر نہ صرف کھیتوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ رہائشی مکانات میں گھس کر اشیاء کی توڑ پھوڑ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات بندر علاقے میں جھنڈ کی صورت میں داخل ہوکر انسانوں پر حملہ بھی کرتے ہیں۔ انکے مطابق اب تک بندروں کے کاٹنے کے سبب کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔