جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کنیلوان، بجبہاڑہ میں محکمہ مال کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام کیا گیا۔
بجبہاڑہ: کنیلوان میں محکمہ مال کی جانب سے مارکٹ چیکنگ محکمہ مال کے افسران کا کہنا ہے کہ علاقے میں گراں فروشی اور زائد المیعاد اشیا فروخت کیے جانے کی شکایات موصول ہونے کے بعد انہوں نے مارکیٹ کا دورہ کرکے دکانداروں کی چیکنگ عمل میں لائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دکانداروں کی جانب سے دکان کا مال سڑک کے کنارے رکھے جانے کے سبب لوگوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہو رہی تھی۔ ان کے مطابق دکانداروں کو اس سے اس عمل سے پرہیز کرنے تلقین کی گئی۔
محکمہ مال کی جانب سے خلاف ورزی کے مرتکب متعدد دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔
مزید پڑھیں:کوکرناگ: پاور پروجیکٹ کے سبب لوگ پینے کے پانی سے محروم
بجبہاڑہ کے نائب تحصیلدار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مناسب قیمت پر اور معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔
دریں اثنا انہوں نے مقامی لوگوں سے بھی گلی کوچوں کو صاف رکھنے اور کوڑا کرکٹ اور گوبر وغیرہ سڑکوں کے کنارے نہ ڈالنے کی تلقین کی۔