اردو

urdu

ETV Bharat / state

طبی مرکز میں ٹیسٹ سہولیات کے فقدان سے عوام پریشان - طبی ایمرجنسی

ضلع اننت ناگ کے کوکرنا ناگ علاقے میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹر لارنو میں طبی سہولیات کے فقدان کے سبب کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

طبی مرکز میں ٹیسٹ سہولیات کے فقدان سے  عوام پریشان
طبی مرکز میں ٹیسٹ سہولیات کے فقدان سے عوام پریشان

By

Published : Nov 21, 2020, 3:05 PM IST

جنوبی کشمیر میں کوکرناگ کے لارنو علاقہ میں قائم گورنمنٹ پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کو کئی سال قبل مقامی آبادی کی سہولیت کے لئے تعمیر کیا گیا تھا، تاہم مقامی لوگوں نے محکمہ صحت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پی ایچ سی میں مختلف اقسام کے ٹیسٹ اور ایکس رے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کوکرناگ یا اننت ناگ کے اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

طبی مرکز میں ٹیسٹ سہولیات کے فقدان سے عوام پریشان

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت طبی ایمرجنسی کے دوران ہیلتھ سینٹر پر طبی عملے کا کوئی بھی ملازم موجود نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’پرائمیری ہیلتھ سینٹر پر مریض کو محض 10 روپئے کے نسخے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ملتا۔ جبکہ بعض اوقت ڈاکٹر بھی وقت پر دستیاب نہیں ہوتے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے لارنو کے باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو کئی بار انتظامیہ اور مقامی سیاسی لیڈران کی نوٹس میں لایا تاہم ’’آج تک کسی نے ہماری داد رسی نہیں کی۔‘‘

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے آنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ہیلتھ سنٹر میں لوگوں کی سہولت کے لئے ہر ایک چیز میسر رکھی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کہیں پر کوئی کوتاہی پائی جاتی ہے تو اسے بھی جلد از جلد دور کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details