پہلگام کے خوبصورت علاقہ وادی رینز پل میں لوگ آج کے ترقی یافتہ اور سائنسی دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیںLack of Basic Facilities in Pahalgam۔ علاقے میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے وہیں نالہ لدر پر بنا لکڑی کا عارضی پل علاقے میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی زبوں حالی بیان کر رہا ہے۔
پہلگام قصبہ کے رینز پل علاقے ladar brigde Bridge area of Pahalgamمیں رہائش پذیر لوگوں نے بتایا کہ ’’رینز پل علاقہ جنوبی کشمیر South Kashmirکے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک ہونے کے باوجود سرکار کی نظروں سے یہ علاقہ اوجھل ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نفوس کی آبادی پر مشتمل علاقے میں لوگوں کو بنیادی ضروریات کے فقدان Lack of Basic Facilities in Pahalgam کے باعث گونا گوں پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں سڑکوں کا کوئی نام و نشان نہیں، ’’کچی اور خستہ حال سڑکیں برسوں سے تعمیر و مرمت کی منتظر ہیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘
رینز پل علاقے میں برسوں قبل نالہ پر لکڑی کا ایک عارضی پل بنایا گیا ہے جو مقامی باشندوں کے مطابق ’’مال میویشوں کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کے زیاں کا سبب بن چکا ہے۔‘‘