اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور جموں خطے کے ضلع کشتواڑ کو ملانے والی رابطہ سڑک پر گزشتہ روز برف ہٹانے کا کام مکمل ہوا، جس کے بعد اب انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے کہ مذکورہ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے نتیجے میں انتظامیہ نے تین روز قبل مذکورہ سڑک کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔
وادی کشمیر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں کافی برفباری ہوئی تھی، جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔سردی کی شدت میں شدید اضافہ کے نتیجے میں زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں ہی محصور ہوگئے ہیں، جبکہ بچے اور بزرگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرتے ہیں۔۔
سنتھن ٹاپ پر برفباری کے بعد این ایچ آئی ڈی سی ایل اور اِم سِم بابا انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ نے مذکورہ سڑک سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا، جو جمعہ کی شام دیر گئے تک جاری تھا۔سڑک پر برف ہٹانے کے بعد حکام نے اننت ناگ کشتواڑ رابطہ سڑک کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بحال کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: