اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں کمیونٹی اُوپتھالمولجی آف انڈیا اور گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ کے اشتراک سے شعبہ امراض چشم کے سلسلہ میں بارہویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور ملک کے کئی حصوں سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر امراض چشم نے شرکت کی۔ Anantang Ophthalmology Conference
پہلگام میں کمیونٹی اُوپتھالمولجی آف انڈیا کی سالانہ کانفرنس منعقد بین الاقوامی کانفرنس میں اوپتھالمولجی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز کو اعزازات سے نوازا گیا۔ کانفرنس کے دوران شعبہ سے وابستہ ڈاکٹرس نے مختلف امراض چشم اور جدید طرزِ علاج کے ذریعہ اس کے تدارک کے بارے میں اپنے تجربات اور مشاہدات شیئر کئے۔ پہلگام کلب میں منعقدہ اس کانفرنس میں مختلف دواساز اور سرجیکل اور دیگر آلات تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز بھی قائم کئے گئے تھے۔ وہیں ڈاکٹرس کو محظوظ کرنے کے لئے موسیقی کے پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔Pahalgam Club International Ophthalmology Conference
اس موقع پر جی ایم سی اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی اور ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین ایم وائی گورسی مہمانان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اوپتھالمولوجی شعبہ سے وابستہ سینئر ڈاکٹرس نے کہا کہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیموں سے استفادہ حاصل کرکے آنکھوں کا علاج کرنے کے بارے میں بیدار کرنا ہے۔Awareness during Ophthalmology Conference in Anantnag
انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ملک میں ذیابطس اور بلڈ پریشر جیسی بیماریاں عام ہو گئی ہیں، جن سے ایسے مریض بینائی سے محروم ہو رہے ہیں، وہیں موبائل فون کے بے تحاشا استعمال سے بچوں اور عام لوگوں کی آنکھوں پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے امراض چشم کی علامات، بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور اس سے منسلک مختلف اسکیموں کے ذریعے جدید طرز علاج کے بارے میں عوام کو بیدار کرنا مقصود ہے تاکہ قدرت کی عطا کردہ اس نعمت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:سہارنپور: آنکھوں کے علاج کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد