جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے بدھ کی صبح ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ، تلکھن علاقہ کے متصل ایک ناکہ قائم کیا گیا تھا۔ ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے تلاشی کارروائی کے دوران دو افراد سے 15 کوڈین فاسفیٹ بوتلیں ضبط کیں۔
پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت پولیس نے نمبل علاقے سے تعلق رکھنے والے لطیف احمد شاہ اور آزاد احمد شاہ کے طور پر کی ہے۔