ضلع اننت ناگ کے گانجی واڑہ علاقے میں جھونپڑیوں میں مقیم غیر مقامی مہاجر مزدوروں کی شکایت ہے کہ انہیں وبائی صورتحال کے دوران انتظامیہ کی جانب سے معقول راشن فراہم نہیں کیا جا رہے، جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقیم غیر مقامی مہاجر مزدوروںکا کہنا ہے کہ چند ہفتہ قبل انہیں ضلع اننت ناگ کی انتظامیہ کی جانب سے راشن فراہم کیا گیا تھا، وہ راشن چند روز کے بعد ہی ختم ہو گیا جس کے بعد ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی مدد سے وہ ابھی گزارہ کر رہے ہیں، تاہم حکومت نے انہیں قدرت کے سہارے چھوڑ دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مقامی لوگ انہیں راشن و دیگر اشیاء ضروریہ فراہم کرتے ہیں جس کے لئے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔