اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: واٹر فلٹریشن پلانٹ شانگس انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ارد گرد جمع کوڑا کرکٹ صاف نہ کیے جانے اور فلٹریشن پلانٹ کی مناسب مرمت نہ کئے جانے پر لوگوں نے انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا۔

اننت ناگ: واٹر فلٹریشن پلانٹ شانگس انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار
اننت ناگ: واٹر فلٹریشن پلانٹ شانگس انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

By

Published : Aug 20, 2021, 7:53 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈاٹی ناگ، شانگس اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی سپلائی کرنے کی غرض سے دس سال قبل انتظامیہ نے واٹر فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا تھا۔ تاہم محکمہ جل شکتی کی عدم توجہی کے سبب فلٹریشن پلانٹ کی حالت خستہ ہو چکی ہے۔

اننت ناگ: واٹر فلٹریشن پلانٹ شانگس انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

مقامی باشندوں کے مطابق فلٹریشن پلانٹ کو محکمہ جل شکتی نے پس پشت ڈال دیا ہے جس کے سبب فلٹریشن پلانٹ کی حالت نا گفتہ بہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں کی جانب سے فلٹریشن پلانٹ کے آس پاس کوڑا کرکٹ پھینکے جانے کے سبب فلٹریشن پلانٹ کوڑے دان میں تبدیل ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ ریکھ اور صفائی کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیے جانے کے سبب فلٹریشن پلانٹ کا پانی آلودہ ہو رہا ہے جس سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ کو ہمیشہ ہرلحاظ سے نظرانداز کیا گیا: اقبال طاہر

مقامی باشندوں کے مطابق انہوں نے فلٹریشن پلانٹ کی صفائی اور مناسب مرمت کئے جانے کے حوالے سے کئی بار انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تاہم انکے مطابق ’’انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹو انجینئر سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کیمرے کے سامنے بات کرنے سے انکار کیا، تاہم انہوں نے فلٹریشن پلانٹ کا از خود معائنہ کرنے اور مناسب اقدامات اٹھائے جانے کی یقین دہانی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details