اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: اسمگل کی جارہی تعمیراتی لکڑی ضبط، چار افراد گرفتار

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمۂ جنگلات کی تشکیل شدہ ایک ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چار اسمگلرز کو غیر قانونی لکڑیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

اننت ناگ: اسمگل کی جارہی تعمیراتی لکڑی ضبط، چار افراد گرفتار
اننت ناگ: اسمگل کی جارہی تعمیراتی لکڑی ضبط، چار افراد گرفتار

By

Published : Nov 7, 2021, 3:49 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوٹہار فاریسٹ رینج کے علاقہ شانگس کے جنگلوں میں فارسٹ کنٹرول روم شانگس و رینج آفیسر شانگس کی ہدایت پر شانگس کے کمپارٹمینٹ 66 k کے احاطے میں محکمۂ جنگلات کے اہلکاروں نے ناکہ لگایا اور چار اسمگلروں کو گھوڑوں سمیت گرفتار کرلیا۔

اننت ناگ: اسمگل کی جارہی تعمیراتی لکڑی ضبط، چار افراد گرفتار

اس بارے میں ڈی ایف او اننت ناگ فیروز چاکٹ نے بتایاکہ دوران شب محکمۂ جنگلات کی ایک ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے پر لکڑی سے لدھے ہوئے چار گھوڑوں کو پکڑا ہے۔ تقریباً 30 فٹ لکڑی ضبط کی ہے۔ جو غیر قانونی طور پر جنگل سے کاٹی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار کی فوجی حکومت انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کی مرتکب: اقوام متحدہ

انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے اسمگلرز کی شناخت ہونی ابھی باقی ہے۔ محکمۂ جنگلات نے چاروں اسمگلروں کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ان کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details