اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anantnag Sherbagh Fire Incident:'آگ متاثرہ کی بازآبادکاری کے لیے کوئی ٹھوس اقدام اٹھائیں' - فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اننت ناگ

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیر باغ علاقے میں پیراور منگل کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم تین کمپلکیلس اور ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوا ہے۔ آگ متاثرین نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے ان کی باز آبادکاری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔Anantnag Sherbagh Fire Incident

anantnag-fire-victims-demand-rehablitation
آگ متاثرہ کی بازآبادکاری کے لیے کوئی ٹھوس اقدام اٹھائے

By

Published : Apr 12, 2022, 9:30 PM IST

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے شیرباغ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں متعدد دکانیں سمیت رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات کو شیر باغ علاقے میں موجود گاندھی آشرم میں اچانک آگ ظاہر ہوئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے میڈیکل اسٹور، کریانہ جنرل اسٹور، کاسمیٹکس اسٹور، ہنڈلوم دکان اور ایک رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ Anantnag Sherbagh Fire Incident

آگ متاثرہ کی بازآبادکاری کے لیے کوئی ٹھوس اقدام اٹھائے

آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروس مقامی نوجوان اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں نے آگ بھجانے کی کارروائی شروع کی، تاہم آگ کی زد میں آکر مذکور شدہ دکانوں و رہاشی مکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوا۔کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس ہولناک آتشزدگی میں تین کمپلکیلس اور ایک پنڈت آشرم جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے۔

ادھر انتظامیہ کے اعلی افسران و پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر موقع کا جائزہ لیا اور آگ متاثرین سے ان کی فریاد جموں و کشمیر انتظامیہ تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:

آگ متاثرین نے ضلع انتظامیہ اور ایل جی انتظامیہ سے ان کی بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر انتظامیہ کے اعلی افسران و پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر موقع کا جائزہ لیا اور آگ متاثرین سے ان کی فریاد سرکار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔آگ لگنے کی وجوہات فی الوقت معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details