جموں و کشمیر میں پہلی بار ہوئے ڈی ڈی سی انتخابات کا نتیجہ کل سامنے آئے گا۔ اس دوران بڑی تعداد میں رائے دہندگان پولنگ مراکز پر پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
اننت ضلع کے کوکرناگ حلقہ کے سبرنگ نشست سے آزاد امیدوار سویرا چودھری نے کہا کہ وہ فتح کے لئے پرامید ہیں کیونکہ انتخابی تشہیر کے دوران عوام کی حمیات انہں مل رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں خواتین کی ترجمانی کرنا چاہتی ہوں اور علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کرانے کے لئے چناوی میدان میں اتری ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے انتخاب میں عوام نے کھڑا کیا تھا اور انہوں نے میری پوری مدد کی۔