جیش محمد تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی کانڈیپورہ، بجبہاڑہ میں تصادم ختم ہو گیا ہے۔ انکائونٹر کے بعد علاقے میں نوجوانوں اور پولیس کے مابین معمولی جھڑپیں بھی ہوئیں۔
ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے کانڈیپورہ علاقے میں گزشتہ شام اس وقت تصادم شروع ہوا جب سکیورٹی اہلکاروں نے چھپے عسکریت پسندوں سے خود سپردگی کی اپیل کی۔ چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولیاں برسائیں جس کے جواب میں حفاظتی اہلکار بھی مورچہ زن ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے بیچ تصادم آرائی شروع ہونے کے بعد علاقے میں فوج کی اضافی نفری کو بلایا گیا اور علاقے کی مزید گھیرا بندی کی گئی تاکہ عسکریت پسندوں کو اندھیرے میں بھاگنے کا موقع نہ مل سکے۔