اردو

urdu

ETV Bharat / state

Democratic Azad Party عوام کو درپیش روزمرہ کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح، غلام نبی آزاد - جموں و کشمیر خبر

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کے مشکلات سے واقف ہیں اور ہماری کوشش رہے گی کہ عوام کو درپیش روزمرہ کے مسائل کو حل کریں۔

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی

By

Published : Mar 20, 2023, 6:10 PM IST

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی

اننت ناگ:جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین اور ڈی ڈی سی ممبر سگم اننت ناگ کے علاوہ کئی پنچ اور سر پنچوں نے پیر کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں غلام نبی آزاد کی زیر قیادت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ڈی ڈی سی چیرمین اننت ناگ محمد یوسف گورسی ڈی ڈی سی ممبر ساگم کوکرناگ ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے، صدر میونسیپل کمیٹی اچھہ بل کے علاوہ کئی پنچ اور سرپنچ جنہوں نے 2020 میں ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی انہوں نے آج غلام نبی آزاد کی قیادت والی ڈیموکریٹک پارٹی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ محمد یوسف گورسی جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے ٹکٹ پر حلقہ انتخاب پہلگام سے کامیاب ہوئےتھے۔ وہیں ڈی ڈی سی ممبر محمد سلیم پرے حلقہ انتخاب ساگم سے کامیاب ہو گئے تھے یہ انکی تیسری پارٹی ہے۔اس سے قبل 2020 میں انہوں نے این سی کے ٹکٹ پر ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور سگم سے جیت گئے تھے۔ 2022 میں انہوں نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔
مزید پڑھیں:DAPP Convention In Kokernag اقتدار میں آنے پر دوبارہ روشنی لینڈ ایکٹ کو بحال کیا جائے گا، غلام نبی آزاد
گزشتہ 24 گھنٹوں میں آزاد پارٹی میں ڈی ڈی سی ممبر کی یہ دوسری شمولیت ہے۔ اس موقع پر غلام نبی آزاد نے ان تمام لوگوں والہانہ استقبال کیا۔
غلام نبی آزاد نے ان کو پھولوں کی مالا پہنائی اور ان کا گرم جوشی سے پارٹی میں استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر غلام نبی آزاد نو ممبر شپ ڈرائیو کی بھی شروعات کی۔غلام نبی آزاد کے مطابق ان کی پارٹی آج ضلع اننت ناگ سے ممبر شپ آغاز کرنا کا اعلان کرتی ہے اور آج سے با قاعدہ انکی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی لیے ایک ممبر شپ ہر ممبر کے لئے لازمی ہو گی۔ اپنی تقریر میں آزاد نے کہا کہ ہم لوگوں کے مشکلات سے واقف ہیں اور ہماری کوشش رہے گی کہ عوام کو درپیش روزمرہ کے مسائل کو حل کریں۔ انہوں نے پارٹی کے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھیں۔ تاہم آنے والے انتخابات میں پارٹی کی جیت کو مکمل بنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details