محکمہ جنگلات سے منسلک یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی بنیادوں پر تعینات ملازمین نے بدھ کو ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے رینج آفس ویری ناگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی کرتے ہوئے انکے مطالبات پورا کرنے کی مانگ کی۔
اننت ناگ: محکمہ جنگلات سے منسلک عارضی ملازمین کا احتجاج انہوں نے انتظامیہ پر عارضی ملازمین کے حقوق کے حوالے سے ’’سرد مہری اختیار کرنے‘‘ کا الزام عائد کیا۔
اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے نوکریوں کی مستقلی اور اجرتیں وقت پر واگزار کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی۔