اردو

urdu

ETV Bharat / state

ربی جان نے کارخانہ قائم کرکے مثال قائم کی

ربی جان نے 'امید' اسکیم کے تحت جموں و کشمیر نیشنل رورل لائیولی ہوڈ مشن (JKNRLM) سے استفادہ کیا اور لون حاصل کر کے 2015 میں لکڑی کا ایک کارخانہ قائم کیا۔ آج ربی جان اپنے خاوند منظور احمد اور چار مزدوروں کے ساتھ اچھا خاصا روزگار کما رہی ہیں۔

women works
خاتون کامگار

By

Published : Jul 14, 2021, 8:27 PM IST

دور جدید میں خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ ضلع اننت ناگ کے نمبل علاقہ کی ربی جان نے تجارت کے شعبے میں اپنا الگ مقام حاصل کرکے نوجوانوں کے لیے مثال قائم کی ہے، جو پڑھ لکھ کر نوکری کی تلاش میں اپنا وقت برباد کر رہے ہیں۔ ربی جان نہ صرف اپنے لیے روزگار کما رہی ہیں، بلکہ کئی بے روزگار نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کر رہی ہیں۔

خاتون کامگار

ربی جان کے خاوند منظور احمد بٹ پیشے سے ایک ترکھان ہیں، جو بڑی مشکل سے اپنے خاندان کی کفالت کرتے تھے۔ اس تنگی سے نجات پانے کے لیے انہوں نے اپنی اہلیہ صلاح و مشورہ کیا۔

باہمی مشہورے کے بعد ربی جان نے 'امید' اسکیم کے تحت جموں و کشمیر نیشنل رورل لائیولی ہوڈ مشن (JKNRLM) سے استفادہ کیا اور لون حاصل کر کے 2015 میں لکڑی کا ایک کارخانہ قائم کیا۔بعد میں انہوں نے اس کارخانے کو عیشمام منتقل کیا، جہاں پر آج ربی جان اپنے خاوند منظور احمد اور چار مزدوروں کے ساتھ اچھا خاصہ روزگار کما رہی ہیں۔

اس کارخانہ میں ربی جان کھڑکیاں، دروازے، پینلنگ اور لکڑی کے دوسرے ساز و سامان بنا کر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہیں۔ آج ربی جان پورے کارخانے کو سنبھال کر اپنے شوہر اور کنبے کا سہارا بن چکی ہیں۔ ربی جان نے اس کوشش سے علاقہ کے بے روزگار نوجوانوں کو بھی راستہ دکھایا۔

ربی جانب نے بتایا کہ 'آج ہم ماہانہ 20،000 سے 25،000 روپے تک کماتے ہیں اور ہمارا پورا کنبہ اس کارخانہ سے منسلک ہے۔ سب بہت خوش ہیں۔ میرے شوہر بھی اس کاروبار میں میرا بھر پور ساتھ دیتے ہیں۔ اس وقت اپنے کارخانے میں ہم نے چار مزدوروں کو روزگار بھی فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی بیروزگار رہنے والے بلال آج دوسروں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں

ربی جان کی ساس کے مطابق وہ ربی جان کے اس کام سے کافی خوش ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ جس طرح سے ان کی بہوں نے یہ کام شروع کیا، ویسے ہی دوسری لڑکیاں بھی کچھ کر دکھائیں۔

ربی جان کے کار خانہ میں کام کرنے والے مزدور کا کہنا ہے کہ 'جس طرح سے ایک خاتون نے یہ کارخانہ شروع کیا ہے، ویسے ہی دوسری لڑکیاں بھی کر سکتی ہیں۔ انہیں کافی خوشی ہے کہ ایک خاتون کے توسط انہیں روزگار مل رہا ہے۔

ربی جان کا کہنا ہے کہ آج لوگوں میں پختہ ارادوں کی ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ کچھ ایسا کریں جس سے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی مدد ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details