اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: چھت سے گرنے کر بڑھئی کی موت - پی ایچ سی سللر

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں مکان کی چھت سے گرنے کے سبب ایک شخص کی موت ہو گئی۔ `

اننت ناگ: چھت سے گرنے سے بڑھئی کی موت
اننت ناگ: چھت سے گرنے سے بڑھئی کی موت

By

Published : Jul 15, 2021, 6:45 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کاٹھسو، بجبہاڑہ علاقے میں زیر تعمیر مکان کی چھت سے گرنے کے بعد ایک بڑھئی کی موت واقع ہوگئی۔

مقامی باشندوں کے مطابق بڑھئی روزانہ کی طرح کام کے سلسلے میں کاٹھسو، بجبہاڑہ میں چھت کی مرمت کر رہا تھا، جس دوران انہوں نے اپنا توازن کھو دیا اور وہ چھت سے گر گئے۔

بڑھئی کے چھت سے گرنے کے فورا بعد ہی انہیں علاج و معالجے کے لئے پی ایچ سی سللر پہنچایا گیا تاہم اسپتال پہنچانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔

مزید پڑھیں: حاجن میں کمسن لڑکا دریائے جہلم میں ڈوب گیا

بڑھئی کی شناخت بلال احمد کھانڈے ولد عبدالغفار کھانڈے ساکنہ ہوگام، سریگفوارہ کے طور پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بجبہاڑہ میں حالیہ دنوں یہ اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے جب ایک ترکھان چھت سے گر کر فوت ہو گیا۔ چند روز قبل ہی بجبہاڑہ کے کنیلوان علاقے میں چھت سے گر کر ایک مقامی بڑھئی کی موت ہو گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details