جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بوژھو علاقہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اُن کے علاقہ سے گزرنے والی لِسر اور ڈورو رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔
اننت ناگ کے بوژھو علاقہ میں سڑک کی حالت خستہ ان کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک میں مختلف مقامات پر گہرے گڑے بنے ہیں، جن میں بارش کا پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کثیر آبادی کو آمدورفت میں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
بوژھو کے لوگوں نے اگر چہ علاقہ کی خستہ حال سڑک کا ازالہ کرنے کے لیے انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کیا تاہم علاقہ کے لوگوں کی اس مشکلات کا ازالہ نہ ہو سکا۔
ای ٹی وی بھارت نے جب ان کی رابطہ سڑک کا معاملہ پی PMGSY کے AEE ہلال احمد کی نوٹس میں لایا، تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں مذکورہ سڑک کی میگڈامائزیشن کا کام عمل میں لایا جائے گا، اور اکتوبر کے آخری ہفتے میں بوژھو اور ڈورو کے درمیان روڑ کو مکمل کیا جائے گا۔