جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دیہی علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے اور ترقیاتی پروگراموں کو شروع کرنے کے لیے بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔
بلاک دیوس کا اہتمام کوکرناگ کے بجٹ اکامڈیشن ہال میں کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت ڈپٹی کمشنر اننت ناگ انشل گرگ نے انجام دی جبکہ پروگرام میں ایڈیشینل ڈیپٹی کمشنر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلر، ایس ڈی ایم، تحصیلدار اور انتظامیہ کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔ جبکہ اس موقع پر مقامی لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
ڈی سی اننت ناگ نے افسران کو عوامی مسائل حل کرنے کی تلقین کی ’’تاکہ عوام راحت کی سانس لے سکے۔‘‘