جنوبی کشمیر کے بنہ گنڈ ویری ناگ سے تعلق رکھنے والی نابینا لڑکی سید حکمت یاسین نے سخت محنت کے ذریعہ دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ Blind Girl Shines in 10th Class Results
انہوں نے دسویں جماعت کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ مشکل سے مشکل مراحل کو بھی سخت محنت اور ہمت کے ذریعہ پار کیا جاسکتا ہے۔ حکمت کے والد نے کہا کہ ان کی بیٹی کی ہمت اور جستجو کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اسکول میں اس کا داخلہ کروایا تھا تاہم آج امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے حکمت نے یہ ثابت کر دیا کہ محنت کے ذریعہ کوئی بھی مشکل کام کو کیا جاسکتا ہے۔