ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے مختلف سرکاری محکموں اور نجی کمپنیوں کے علاوہ شاپنگ مالز اور دیگر کاروباری اداروں بشمول ہوٹلز ریستوران، کلینک، نرسنگ ہومز اور اسپتالوں میں (اندرون اور بیرون) سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق ’’سماج دشمن عناصر اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے مزید نگرانی کے اقدامات کی ضرورت ہے اس لئے مصروف ترین بازاروں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ضرورت ہے۔‘‘
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’مصروف عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کی تنصیب مجرمانہ حرکات کو روکنے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا، جو نہ صرف چوری سمیت دوسرے جرائم کو روکنے بلکہ بعض اوقات عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنانے کا ایک مفید ذریعہ ہے۔‘‘
مزید پڑھیں:سرینگر میں چار صحافیوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے
ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے تمام محکموں اور اداروں کے سربراہان کو حکم دیا ہے کہ وہ کم از کم 15 دن کے ڈیٹا اسٹوریج کی گنجائش کے ساتھ دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔