اننت ناگ:جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی سرینگر کے گپکار علاقے میں واقع سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی نوٹس کے بعد گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں واقع انہیں ایک اور رہائش گاہ کو خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی سمیت نیشنل کانفرنس کے کئی سینئر لیڈران کو گورنمنٹ کوارٹر (سرکاری رہائش گاہ) خالی کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ Anantnag Admin Eviction to Pol Leaders
Eviction Notice to Political Leaders: سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کرنے کے لیے 15دنوں کی توسیع - اننت ناگ میں سرکاری رہائشی گاہیں خالی
انتظامیہ نے سیاسی لیڈران کو ضلع اننت ناگ میں سرکاری رہائشی گاہیں خالی کرنے کے لیے مزید پندرہ دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔ Eviction Notice NC Leaders
سیاسی لیڈران کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس بھیجے جانے کے بعد نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈران و کارکنان پر مشتمل ایک وفد نے ڈی سی اننت ناگ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ وفد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ڈی سی اننت ناگ نے انہیں مزید پندرہ دنوں کی مہلت دی ہے۔ Anantnag Admin Eviction to Pol Leaders DC anantnag Extends Deadline by 15 Days
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈران نے انتظامیہ کی کارروائی کو ’’انتقام گیری‘‘ سے تعبیر کرتے ہوئے اس اقدام کی سخت مذمت کی۔ سیاسی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ سیاسی لیڈران کو درپیش خطرات کے پیش نظر انہیں حکومت نے محفوظ رہائش گاہیں فراہم کی تھی اور اب انہیں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا نوٹس بھیجنا ’’بلا جواز اور انتقام گیری‘‘ ہے۔