اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارش ہو یا برفباری، پانی کے حصول کے لیے میلوں کا سفر ناگزیر - مشقتوں کا سامنا

وادی کشمیر میں بے پناہ آبی ذخائر ہونے کے باوجود کئی علاقوں کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔

بارش ہو برفباری، پانی حاصل کرنے کے لیے میلوں کا سفر ناگزیر
بارش ہو برفباری، پانی حاصل کرنے کے لیے میلوں کا سفر ناگزیر

By

Published : Apr 2, 2021, 3:48 PM IST

ضلع اننت ناگ کے وارین کھرم، بجبہاڑہ کے علاقہ میں پانی کی شدید قلت کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے افسران پر پانی جیسی بنیادی ضرورت کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بارش ہو برفباری، پانی حاصل کرنے کے لیے میلوں کا سفر ناگزیر

مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہیں کئی کلومیٹر دور سے پانی لانا پڑتا ہے اور وہاں بھی انہیں ہفتے میں صرف دو دن ہی پانی فراہم ہوتا ہے۔ جس سے انکی ضروریات پوری نہیں ہو پاتیں۔

جھلسا دینے والی گرمی ہو یا جما دینے والی سردی، بارش ہو یا برفباری وارین، کھرم کے لوگوں کو ہر موسم میں پانی حاصل کرنے کے لئے مشقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی بار اعلیٰ حکام تک شکایات پہنچانے کے باوجود انہیں پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر سے بات کی تو انہوں نے علاقے میں جلد ہی بور ویل نصب کرنے کی یقین دہانی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details