جنوبی کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں محکمہ فشریز کو غیر قانونی طور مچھلیوں، خصوصا ٹرائوٹ مچھلی، کا شکار کیے جانے کی شکایات موصول ہو رہی تھی۔ محکمہ فشریز کے مطابق انہوں نے ناکہ قائم کرکے ایک شخص کی تحویل سے سینکڑوں مچھلیاں ضبط کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم انکے مطابق درجنوں مچھلوں سمیت شکار میں استعمال ہونے والے آلات کو بھی ضبط کیا گیا۔