اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوکرناگ میں 33 سالہ شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت - ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں ایک 33 سالہ شخص اپنے گھر میں بجلی تار کی مرمت کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے فوت ہوگیا۔

کوکرناگ میں 33 سالہ شخص بجلی کرنٹ لگنے سے فوت
کوکرناگ میں 33 سالہ شخص بجلی کرنٹ لگنے سے فوت

By

Published : Oct 19, 2021, 1:51 PM IST

ضلع اننت ناگ کے نبوگ، لارنو، کوکرناگ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 33 سالہ شخص گھر میں بجلی کے تار کی مرمت کے دوران بجلی کے راست رابطے میں آکر فوت ہوگیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق سبزار احمد وانی ولد محمد شعبان وانی اپنے گھر میں تار کی مرمت کررہا تھا، اور بجلی کے راست رابطے میں آکر جھٹکا کھاکر بے ہوش ہوگیا۔

مقامی باشندوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

سبزار احمد کی میت اس کے گھر پہنچاتے ہی نبوگ علاقے میں کہرام مچ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details