اردو

urdu

اننت ناگ: ماس پروموشن کے لیے طلبا کا احتجاج

By

Published : Oct 12, 2020, 5:53 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گیارہویں جماعت کے طلبا و طالبات نے آج احتجاج کرتے ہوئے ماس پروموشن کا مطالبہ کیا۔

ماس پروموشن کے حق میں اننت ناگ میں طلبا کا احتجاج
ماس پروموشن کے حق میں اننت ناگ میں طلبا کا احتجاج

تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ میں گیارہویں جماعت کے طلبا و طالبات نے آج ماس پروموشن کی مانگ کو لیکر لال چوک اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ماس پروموشن کے حق میں اننت ناگ میں طلبا کا احتجاج
مظاہرہ کر رہے طالب علموں نے ماس پرموشن کرائے جانے کے حق میں جم کر نعرے بازی کی اور کہا کہ رواں برس کشمیر کے حالات اور کورونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ امتحانات کی تیاری نہیں کر پائے۔ اس لیے ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ گیارہویں جماعت میں بنا امتحانات کے ماس پروموشن دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اور اس کے بعد نافذ لاک ڈاؤن کے دوران انکا تدریسی سیشن ضائع ہوگیا۔ جبکہ 2 جی انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے آن لائن کلاسز کے ذریعے بھی انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی قوانین پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس

طالب علموں نے ایل جی سے اپیل کی کہ اس حوالے سے نظر ثانی کرکے انکا تعلیمی سال بچایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details