جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے اُرنہال، بجبہاڑہ میں ایک ناکہ قائم کیا۔ Drug Peddlers Arrested in Anantnag, Brown Sugar Recoveredاننت ناگ پولیس کے مطابق ناکہ پر تلاشی کارروائی کے دوران تین افراد کی تحویل سے منشیات برآمد کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
Three Drug Peddlers Arrested in Anantnag: اننت ناگ میں تین منشیات فروش گرفتار، براؤن شوگر ضبط - اننت ناگ منشیات سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار
منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس کی جانب سے ایک کارروائی کے دوران منشیات سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار Three Drug Peddlers Arrested in Anantnagکیا گیا ہے۔
Three Drug Peddlers Arrested in Anantnag: اننت ناگ میں تین منشیات فروش گرفتار، براؤن شوگر ضبط
اننت ناگ پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت سبحان پورہ کیموہ کے رہنے والے فیاض احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار، بٹنگو کے رہنے والے محمد آصف بٹ ولد محمد خلیل بٹ اور سجاد احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار کے طور پر کی ہے۔ Anantang Police Arrested three Drug Peddlersپولیس کے مطابق ان کے قبضہ سے 5 گرام براؤن شوگر کے علاوہ 25 ہزار نقدی ضبط کرلی گئی ہے۔
پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔