اننت ناگ:وادی کشمیر میں تازہ پھلوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ کی صنعت کے ساتھ یہاں کی ایک بڑی آبادی وابستہ ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ کی بیشتر آبادی بھی اخروٹ کی صنعت کے ساتھ وابستہ ہے۔ Defunct Walnut Processing Unit Irks Kokernag Residentsوادی میں درختوں سے اخروٹ اتارنے کا موسم شروع ہو چکا ہے جو اگست کے آخری ہفتہ میں شروع ہوکر ستمبر ماہ کے اواخر تک جاری رہتا ہے۔
ضلع اننت ناگ کے خوبصورت سیاحتی علاقہ کوکرناگ کی ایک بڑی آبادی اخروٹ کی صنعت کے ساتھ وابستہ ہے۔ اخروٹ کی پیداوار سے اس علاقہ کے ہزاروں لوگوں کی روزی روٹی منسلک ہے جس کے پیش نظر حکومت نے آج سے تقریباً 40 برس قبل ذلنگام علاقہ میں وال نٹ پراسیسنگ یونٹ قائم کیا تھا۔ Walnut Processing Unit Zalangam Kokernagجس پر لاکھوں کی رقم خرچ کی گئی۔ یہ یونٹ یہاں کے اخروٹ کے معیار کو بڑھانے کی غرض سے قائم کیا گیا تھا تاکہ تازہ اخروٹ کے چھلکے اتارنے، واشنگ اور اخروٹ کی ون ٹری گریڈنگ کی جا سکے One Tree Grading of Walnuts جس سے مارکیٹ میں یہاں کے اخروٹ کے لئے مقابلہ کی کیفیت پیدا نہ ہو اور کاشتکاروں کو واجب دام بھی مل سکے۔
وال نَٹ کارخانہ کے قائم ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور وہ وال نٹ پراسیسنگ یونٹ کے شروع ہونے کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم ستم ظریفی کہ 40 برس گزر گئے لیکن وہ انتظار ابھی تک ختم نہیں ہوا۔ یہ کارخانہ اب بوسیدہ ہو چکا ہے اس میں آوارہ مویشی گھوم رہے ہیں اور آج تک اس کا کوئی پرسان حال نہیں۔Defunct Walnut Processing Unit in Kokernag