وادی کشمیر کے کسان خاص کر سیب کی کاشتکاری سے جڑے افراد سال کے اس موسم میں بارش ہونے پر بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کے سبب سیب کے باغات میں وقت سے پہلے ہی شگوفے پھوٹ پڑ سکتے ہیں جس کی وجہ سے سیب کی پیداوار پر برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ برس مارچ مہینے کی شروعات میں ہی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے سبب قبل از وقت سیب کے شگوفے نکلے تھے، برجستہ شگوفے نکلنے کے بعد مسلسل بارشیں ہوئیں، جس سے نہ صرف پولینیشن کے عمل میں خلل پڑا بلکہ باغات کو اسکیب کی بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، نتیجتاً کسانوں کو کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا تھا۔