فوج کے 19 راشٹریہ رائفلز اور ایک مقامی این جی او کے اشتراک سے اننت ناگ کے کوکرناگ، دیالگام، لارکی پورہ و دیگر ملحقہ علاقوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر سینیٹائزرز اور فیس ماسک لوگوں میں تقسیم کیے گیے۔ جبکہ فوجی اہلکاروں نے مفت راشن کی تقسیم بھی عمل میں لائی۔
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فوج عوام کے ساتھ - coronavirus
فوج کا کہنا ہے کہ فوج پوری کوشش کر رہی ہیں کہ لوگوں کو کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھا جائے۔
اننت ناگ: کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فوج عوام کے ساتھ
فوج کے مطابق اسطرح کا قدم موجودہ صورتحال کے دوران اور لاک ڈاؤن کے مکمل نفاذ کی خاطر اٹھایا گیا ہے۔ جبکہ لوگوں کو ان پروگراموں کے ذریعے موجودہ صورتحال میں لاک ڈاؤن کی افادیت اور گھروں کے اندر رہنے کی اہمیت کے بارے میں سمجھایا جا رہا ہے۔
فوج کے مطابق اسطرح کے پروگرام کشمیر خاصکر دیہی علاقوں میں آگے بھی جاری رہے گے۔ انہوں نے بتایا لوگوں کو کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں فوج کی بھر پور حمایت حاصل ہوگی۔