اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں کئی نجی طبی مراکز بند کرنے کا حکم جاری - گُتو ڈائیگناسٹکس

اننت ناگ میں کئی نجی طبی مراکز بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ کورونا وبا کی زد میں آنے والی اکثر حاملہ خواتین کا مذکورہ مراکز کے ساتھ رابطہ رہا ہے۔

An order has been issued to close several private medical centers in Anantnag
اننت ناگ میں کئی نجی طبی مراکز بند کرنے کا حکم جاری

By

Published : May 31, 2020, 6:04 PM IST

ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کے کے سدھا کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اننت ناگ میں ایک نرسنگ ہوم اور دو ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اننت ناگ میں کئی نجی طبی مراکز بند کرنے کا حکم جاری

گزشتہ کئی روز کے دوران ضلع میں متعدد حاملہ خواتین کورونا وائرس کی زد میں آئی ہیں۔ آئے روز ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جائزہ لینے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ مثبت مریضوں میں بیشتر خواتین مذکورہ طبی مراکز میں اپنا معائنہ کرانے کے لئے گئیں تھیں۔

جن طبی مراکز کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ان میں 'الحیات نرسنگ ہوم' جنگلات منڈی اننت ناگ، 'گُتو ڈائیگناسٹکس' بجبہاڑہ، 'بسم اللہ ڈائگناسٹک سینٹر'مٹن شامل ہیں۔

طبی مراکز کے مالکان کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے ملازمین کی فہرست متعلقہ بلاک میڈیکل افسران کو سونپ دیں تاکہ ان کی جانچ کی جائے۔

وہیں متعلقہ تحصیلداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مذکورہ نرسنگ ہوم اور ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو فوری طور بند کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details