جموں و کشمیر: آزادی کا امرت مہتسو کے سلسلے میں میری ماٹی میرا دیش کے بینر تلے ضلع اننت ناگ میں بلاک سطح پر امرت کلش یاترا مہم شروع کی گئی۔ مہم کا آغاز، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر سعید فخرالدین حامد نے ویری ناگ سے شروع کی۔ اس سلسلے میں محکمہ دیہی ترقی بلاک ویری ناگ نے میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ کے اشتراک سے مغل گارڈن ویری ناگ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقعے پر اے ڈی ڈی سی، اے سی ڈی اننت ناگ ریاض احمد شاہ، اے سی آر اننت ناگ یاسر احمد، ایس ڈی ایم ڈورو پرویز رحیم، صدر میونسپل کمیٹی محمد اقبال آہنگر، بی ڈی او غازی عبداللہ، ایگزیکٹو آفیسر ایم سی ڈورو ویرناگ عرفان احمد کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹورل آفیسران بھی موجود تھے۔
پروگرام میں بی ڈی سی چیرپرسن بلاک ہلر روما اختر، ڈی ڈی سی ممبر پیر شہباز احمد و ڈی ڈی سی ممبر اختر کسانہ کے ساتھ ساتھ پی آر آئی ممبران کے ساتھ سینکڑوں مقامی لوگوں و اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی۔ امرت کلش پروگرام کا مقصد میونسپل کمیٹی، مختلف پنچایتوں کے پی آر آئیز اور بلاک ویریناگ اور ہلر شاہ آباد کی مقامی آبادی کی طرف سے حب الوطنی کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کرنا ہے۔ انہوں نے بلاک کے اندر مختلف پنچایتوں سے کلش جمع کیے اور ہر کلش کی ماٹی کو بلاک ہیڈ کوارٹر میں ملایا۔ اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر سعید فخر الدین حامد نے کہا کہ اس مشترکہ امرت کلش کو ہماری قوم کے اتحاد اور عقیدت کی علامت کے طور پر دہلی روانہ کیا جائے گا۔