اردو

urdu

ETV Bharat / state

Another Yatri Dies of Cardiac Arrest: دل کا دورہ پڑنے سے ایک اور یاتری کی موت - یاتری کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

گزشتہ روز پہلگام بیس کیمپ میں ریاست آندھرا پردیش کے رہنے والے ایک یاتری کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہو گئی Amarnath Yatri Dies of Cardiac Arrest in Pahalgamجبکہ جمعہ کی صبح ایک اور یاتری دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔

Another Yatri Dies of Cardiac Arrest: دل کا دورہ پڑنے سے ایک اور یاتری کی موت
Another Yatri Dies of Cardiac Arrest: دل کا دورہ پڑنے سے ایک اور یاتری کی موت

By

Published : Jul 15, 2022, 11:35 AM IST

اننت ناگ: جمعہ کے روز جنوبی کشمیر South Kashmirکے پہلگام علاقے میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک اور یاتری کی اس وقت موت واقع ہوئی جب وہ پہلگام بیس کیمپ سے امرناتھ گھپا کی طرف جا رہا تھا۔ Amarnath Yatri Dies of Cardiac Arrestحرکت قلب بند ہونے سے فوت ہونے والے امرناتھ یاتری کی شناخت کرنال ہریانہ کے رہنے والے 66 سالہ مہاویر پرشاد ولد شری گپتا کے طور پر ہوئی ہے۔

یاتری کو بے ہوشی کی حالت میں پنجترنی بیس کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ قانونی اور طبی لوازمات کے بعد فوت ہوئے یاتری کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پہلگام بیس کیمپ میں ہی ریاست آندھرا پردیش کے رہنے والے 66 سالہ کلوالہ سبرمنیم کی بھی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details