اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ علاقے کے پہلگام علاقے میں امرناتھ یاترا کے دوران ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔Amarnath Yatri Dies
Amarnath Yatri Dies Of Cardiac Arrest: دل کا دورہ پڑنے سے امرناتھ یاتری کی موت - اچانک دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہو گیا۔
یاتری درشن کے لئے امرناتھ گُھپا کی جانب جا رہا تھا اسی دوران اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس کے بعد اسے لُوور کیو بیس کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک یاتری کی اس وقت موت واقع ہوئی جب وہ یاترا کرنے کے لئے امرناتھ گھپا کی طرف جا رہا تھا ۔ یاتری کی شناخت ریاست آندھراپردیش کے رہنے والے 66 سالہ کلوالہ سبرمنیم کے طور پر ہوئی ہے۔ Amarnath Yatri Dies Of Cardiac Arrest
ای ٹی وی بھارت کو ملی جانکاری کے مطابق مذکورہ یاتری درشن کے لئے امرناتھ گُھپا کی جانب رواں دواں تھا جس دوران وہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہو گیا۔ اگرچہ مزکورہ یاتری کو لُوور کیو بیس کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اس نے وہاں پر دم توڑ دیا۔ مہلوک یاتری کو قانونی اور طبی لوازمات کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :Manoj Sinha on Amarnath Yatra Cloudburst: امرناتھ سانحہ میں ہلاک افراد کو پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان