اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Resume: امرناتھ یاترا آج سے بحال

گزشتہ دو دنوں سے بند رہنے والی امرناتھ یاترا بحال کر دی گئی ہے جس کے بعد عقیدت مندوں میں خوشی دیکھی جارہی ہے۔ Amarnath Yatra to Resume

امرناتھ یاترا آج سے بحال
امرناتھ یاترا آج سے بحال

By

Published : Jul 11, 2022, 7:44 AM IST

Updated : Jul 11, 2022, 12:20 PM IST

جموں و کشمیر: شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے مطلع کیا ہے کہ امرناتھ یاترا، جو بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد جزوی طور پر معطل کر دی گئی تھی، آج ننون پہلگام سے دوبارہ شروع ہوگی۔ وہ یاتری جو بلتل بیس کیمپ میں یاترا کے دوبارہ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں وہ آج سے دوبارہ یاترا شروع کریں گے۔ Shri Amarnath Ji Shrine Board

امرناتھ یاترا آج سے بحال

واضح رہے کہ جمعہ کو امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس میں 17 افراد ہلاک اور کم از کم تین درجن لاپتہ ہو گئے۔ مزید 34 زخمی یاتریوں کو آج آئی اے ایف ایم آئی 17 وی 5 اور چیتل ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نکالا گیا۔ آئی اے ایف کے ہیلی کاپٹروں نے 20 این ڈی آر ایف اہلکاروں کے ساتھ چھ کینین کے ساتھ ملبے تلے پھنسے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے روانہ کیا۔ Cloudburst Triggered Flash Floods near Amarnath cave

یہ بھی پڑھیں: Cloudburst in Amarnath Cave: امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے سے پندرہ یاتری ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

اس دوران عقیدت مندوں نے کہا کہ 'ہم کافی پُرجوش ہیں اور بابا کے درشن کے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ ہمیں بابا بھولے پر پورا بھروسہ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ یاترا دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ سی آر پی ایف اور دیگر اہلکاروں نے ہمیں بحفاظت آگے بڑھنے کے لیے رہنمائی کی ہے۔

Last Updated : Jul 11, 2022, 12:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details