پہلگام:پہلگام میں پوِترا گھُپا کے نزدیک 65 سالہ یاتری کی موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز پہلگام میں گھُپا کے نزدیک 65 سالہ یاتری بے ہوش ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اُس کو علاج طبی مرکز منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے کو مردہ قرار دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق یاتری کی موت فطری ہے۔ متوفی کی شناخت مہاراشٹر کے 65 سالہ ایکناتھ تلسی رام کے بطور ہوئی۔Amarnath Yatra Pilgrims Died
وہیں گذشہ روز بانہال میں قائم کیے گئے ٹرانزٹ کیمپ میں ایک یاتری کو دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ یاتری بغیر رجسٹریش کے یاترا پر جارہا تھا۔ Amarnath Pilgrim Died in Ramban
فوج نے مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک یاتری کو براری مرگ کے مقام پر بچایا، جو گھوڑے سے توازن بگڑنے کے سبب 100 فٹ کھائی میں گر گیا تھا۔ فوج نے ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے یاتری کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاج کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا۔Amarnath Yatri Rescued