اردو

urdu

ETV Bharat / state

امرناتھ یاترا منسوخ، علامتی طور پر یاترا کا انعقاد - معرف سوریہ مندر مٹن میں لائی گئی

پہلگام میں بھومی پوجن کے بعد مقدس چھڑی معرف سوریہ مندر مٹن پہنچے گی جہاں پر خصوصی پوجا کے ساتھ ساتھ یہاں پر مقدس اسنان بھی عمل میں لایا جائے گا۔

امرناتھ یاترا
امرناتھ یاترا

By

Published : Jul 24, 2021, 6:49 PM IST

امرناتھ یاترا 2021 کے سلسلے میں آج مقدس چھڑی مبارک پہلگام پہنچ گئی۔ یہاں پر مہنت دپیندرا گری کی قیادت میں خصوصی بھومی پوجن کا اہتمام ہوا جبکہ دھج روہن کا بھی اہتمام ہوا۔

امرناتھ یاترا


پہلگام میں بھومی پوجن کے بعد مقدس چھڑی معرف سوریہ مندر مٹن پہنچے گی جہاں پر خصوصی پوجا کے ساتھ ساتھ یہاں پر مقدس اسنان بھی عمل میں لایا جایا گا۔

پہلگام میں بھومی پوجن کے بعد مقدس چھڑی معرف سوریہ مندر مٹن میں لائی گئی۔ اس کے بعد مقدس اسنان کے ساتھ ساتھ خصوصی پوجا کی گئی۔ اس موقع پر مہنت دپیندرا گری نے کہا سرکار کی جانب سے اس سال یاترا نہ کرنے کا سرکاری فیصلہ بالکل صحیح تھا اور لوگوں کو بھی اس حوالے سے کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاترا منسوخ ہونے کے باوجود لنگر کی اجازت

واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے اس سال بھی شری امرناتھ جی یاترا کا اہتمام نہیں ہوا تاہم علامتی طور پر یاترا کا انعقاد کیا گیا اور اسی سلسلے کے تحت تمام مذہبی رسومات ادا کیے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details