پہلگام:جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے سالانہ امرناتھ یاترا 2022 کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے ہیں۔وہیں اس بار یاترا کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہمالیا کی آغوش میں بابا برفانی کی گپھا میں شیو لنگم کے درشن کے سلسلے میں امرناتھ یاترا دو سال کے وقفے کے بعد اس سال منعقد ہوگی۔Amarnath Yatra 2022 Arrangements
30 جون سے شروع ہونے والی یاترا کے سلسلے میں پہلے ہی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،جبکہ چندن واڑی اور بال تل کے راستوں سے امرناتھ گپھا کو جانے والے ٹریک کو آمد و بنایا گیا ہے۔انتظامیہ کے افسران نے پہلے ہی مختلف پڑھاؤں سمیت گپھا تک پیش قدمی کی ہے اور بجلی و مواصلات سمیت تمام دیگر انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا۔
رواں برس امرناتھ یاترا کے لیے انتظامیہ نے سکیورٹی کے خاصے انتظامات کیے ہیں۔ اس برس کسی بھی یاترا گاڑی کو بنا آر او پی چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔وہیں یاترا کے لیے سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کی خدمات کے علاوہ تین درجہ سیکورٹی گارڈ قائم کیا گیا ہے۔امرناتھ یاتریوں کی طبی نگہداشت کے لیے ڈائرکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کی جانب خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔چندن واڑی اور بال تل میں ڈی آر ڈی او کے ہائی ٹیک ہسپتال قائم کیے گئے ہیں۔Security Arrangements Amarnath Yatra 2022