اننت ناگ (جموں و کشمیر):پہلگام کے نُن وَن بیس کیمپ سے ہفتہ کی صبح شیو لنگ کے درشن کے لئے روانہ ہوئے یاتری کافی پُر جوش نظر آرہے تھے۔ خوشگوار موسم کے بیچ امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا سخت سکیورٹی کے بیچ چندی واڑی سے امرناتھ گھپا کی جانب ’’بم بم بولے‘‘ اور ’’جے بھولے بابا، جے بابا برفانی‘‘ کے نعروں کی گونج کے ساتھ بیس کیمپ سے روانہ ہوئے۔ یاتری پہلگام سے چندن واڑی تک گاڑیوں کے ذریعہ روانہ ہوئے اور چندن واڑی سے امرناتھ گھپا تک ہمالیائی پہاڑیوں کے درمیان ٹریک پر پیدل سفر شروع کریں گے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے یاتریوں نے کہا کہ وہ ایک برس سے اس یاترا کے منظر تھے اور وہ بھولے بابا کے درشن کے لئے کافی بے تاب تھے اور آج یہاں پہنچ کر ان کی تمنا پوری ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی یاترا کامیابی اور پرامن طریقہ سے اختتام ہوگی۔ یاتریوں نے سرکار کی جانت سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کی سہولت کے لئے ہر طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں، وہیں سکیورٹی کے بھی معقول انتظامات ہیں۔‘‘