اننت ناگ:ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ڈی سی آفس اننت ناگ میں امرناتھ یاترا کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران عوامی سہولیات کی جیو ٹیگنگ کی ہدایت دی گئی۔ DC Anantnag orders Geo-tagging of all Public Places ڈاکٹر سنگلا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ یاترا کے راستے پر تمام عوامی سہولیات بشمول پارکنگ مقامات، صحت مراکز، پولیس اسٹیشن، پری پیڈ پونی سینٹر، فائر سروس اسٹیشن، بیت الخلاء و دیگر عوامی مقامات کو جیو ٹیگ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’’یاتریوں کی سہولت کے لیے ان تمام مقامات کی جیو ٹیگنگ ضروری ہے۔‘‘ جائزہ میٹنگ میں اے ڈی سی، سی پی او، اے سی پی، ڈی آئی او اور ٹیکنیکل اسٹاف نے شرکت کی۔ Amarnath yatra Security Arrangements واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 2020اور 2021 میں امرناتھ یاترا کو معطل کر دیا گیا تھا۔ دو برس یاترا کے انعقاد کی بحالی کے لیے جموں کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔