اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گوری بجبہاڑہ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے آج ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں طارق شاہ ویری، ہلال احمد شاہ کے ساتھ ساتھ پارٹی کے کئی اہم کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔Altaf Bukhari on Jammu And Kashmir Politics
پانچ اگست سے پہلے وادی میں خون چوسنے والی سیاست تھی، الطاف بخاری اس اجلاس میں خطاب کے دوران پارٹی کے سرپرست سید الطاف بخاری نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے پہلے یہاں خون چوسنے والی سیاست تھی، اب جموں و کشمیر کے لوگ کافی بدل چکے ہیں، سیاسی جماعتوں کی جانب سے جموں کے لوگوں کو باٹنے کی کوششیں کی جائے گی لیکن ہماری پارٹی لوگوں کو اکھٹا رکھنے میں بھروسہ رکھتی ہے۔ الطاف بخاری نے کہا کہ لوگوں کا اعتماد اب دن بہ دن بڑھ رہا ہے، ہم آنے والے وقت میں بھی عوامی رابطہ جاری رکھیں گے، اس کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ پارٹی کا اپنا پرواگرام ہے۔ Altaf Bukhari on Jammu And Kashmir Politics
انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد ایک آزاد انسان ہیں، ان کا نام بھی آزاد ہے، ان کا خیر مقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے دئیے اتنی روشنی ہوگی۔ آزاد صاحب پانچ اگست کے بعد ہی الگ ہوگئے تھے، انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ وہ ایک پارٹی کے ساتھ منسلک تھے، ہاں یہ بات اور ہے کہ وہ اب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ Altaf Bukhari on Gulam Nabi Azad
وہیں سید الطاف بخاری نے غلام نبی اذاد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غلام نبی آزاد آج جموں و کشمیر کے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں، وہ آج لوگوں کو بتا رہے کہ وہ پانچ اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن واپس لائیں گے، لیکن غلام نبی آزاد اس وقت کہاں تھے، جب وہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈر تھے، اس وقت وہ دفعہ 370 اور ارٹیکل 35A کی منسوخی کو روک سکتے تھے، وہاں اس وقت وہ نریندر مودی کے ساتھ مل گئے، مودی کے ساتھ مل کر اب غلام نبی آزاد لوگوں کو بیوقوف بنانا چاتے ہیں۔Altaf Bukhari on Gulam Nabi Azad
انہوں نے کہا کہ آزاد صاحب کون سا چہرا لیکر جموں و کشمیر آئیں گے اور کہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں سیاست کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اب بے وقوف نہیں ہے، انہیں معلوم ہے کہ غلام نبی آزاد کس کے ساتھ ہاتھ ملا کر آرہے ہیں اور کس کے ساتھ کس وقت ملایا، جس وقت پارلیمنٹ میں دفعہ 370 اور آرٹیکل 35A کو منسوخ کیا، اس وقت اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اس کو روک سکتے تھے، لیکن آپ نے اُس وقت ان کو ایسا فیصلہ کرنے سے کیوں نہیں روکا۔
یہ بھی پڑھیں: Altaf Bukhari on All Party Meeting الطاف بخاری کا آل پارٹیز میٹنگ میں نہ جانے کا اشارہ
انہوں نے کہا کہ آپ نے اُس وقت وزیراعظم نریندر مودی سے سودا کیا تھا اور آج تقریباً تین سال گزرنے کے بعد پتہ چلا کہ غلام نبی آزاد نے کیا سودا کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی نے غلام نبی آزاد کو دودھ میں سے مکھی کی طرح اٹھا لیا تھا، تب بھی جموں و کشمیر کے لوگوں نے غلام نبی آزاد کو دل سے استقبال کیا، لیکن لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ اصل میں چھرا گھونپنے والے غلام نبی آزاد تھے۔ Altaf Bukhari on Gulam Nabi Azad