سرکاری محکموں خاص کر میونسپلٹی حکام کی جانب سے منفرد و صحت افزا مقامات کے متصل ڈمپنگ سائٹس بنائی گئی ہیں۔ جس کی اور ایک تازہ مثال جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آکورہ مٹن میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔
حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم آکورہ نامی علاقہ میں دریائے لدر کے کنارے پر مونسپل کمیٹی کی جانب سے ایک ڈمپنگ سائٹ بنائی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے مچھلیوں کے ناپید ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ لدر کا پانی کئی علاقوں میں فراہم بھی کیا جاتا ہے۔
علاقہ کا سارا کوڑا کرکٹ اس جگہ پر ڈالا جاتا ہے اور یہ عمل میونسپل کمیٹی کی جانب سے کئی برسوں سے جاری ہے۔ اس ڈمپنگ سائٹ سے نہ صرف مچھلیوں کے ناپید ہونے پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ اس سے نکلنے والی بدبو کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے کئی بار اس ڈمپنگ سائٹ کو دریائے لدر سے دور کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم اس پر توجہ نہیں دی گئی۔