اردو

urdu

By

Published : Nov 5, 2020, 2:21 PM IST

ETV Bharat / state

دور دراز علاقوں کے لئے راشن ذخیرہ کرنے کا عمل شروع

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں موسم سرما کے پیش نظر دور دراز علاقوں کے لئے راشن ذخیرہ کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

اننت ناگ: دور دراز علاقوں کے لئے راشن ذخیرہ کرنے کا عمل شروع
اننت ناگ: دور دراز علاقوں کے لئے راشن ذخیرہ کرنے کا عمل شروع

آنے والے موسم سرما کے پیش نظر، ایف سی آئی گودام سے دور دراز علاقوں کے لئے راشن کے 30 ٹرکوں کو جھنڈی دکھا کر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، کے کے سدھا نے روانہ کیا، ان کے ہمراہ اے ڈی سی غلام حسن شیخ اور محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی تھے۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے چلتے دور دراز علاقوں کے لیے چار ماہ کے لیے 21470 کونٹل راشن 60 سیلز سینٹرز کو بھیجا جائے گا۔

اننت ناگ: دور دراز علاقوں کے لئے راشن ذخیرہ کرنے کا عمل شروع

انہوں نے کہا کہ فی الحال30 ٹرکوں میں 23 سیلز سینٹرز کے لئے 2700 کونٹل چاول، میتھنڈو، وائلو ،پہلگام ،شانگس اور ویری ناگ علاقوں کے لئے میر بازار گودام سے روانہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ راشن کو ذخیرہ کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والی آبادی کو سردیوں کے ایام میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈی سی اننت ناگ نے مزید کہا کہ بجلی کی معقول سپلائی کی بحالی کو یقینی بنانے اور پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے بجلی ٹرانسفارمرز اور پائپوں کو ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details