اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوکرناگ: آلو فارم میں تعینات ملازمین بنیادی سہولیات سے محروم

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں واقع آلو فارم میں پچیس سالوں سے تعینات ملازمین کا کہنا ہے کہ مذکورہ فارم میں رہنے کے لیے بنیادی سہولیات بھی انہیں دستیاب نہیں ہیں جس کے باعث انہیں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملازمین کو بنیادی سہولیات کا فقدان
ملازمین کو بنیادی سہولیات کا فقدان

By

Published : Oct 7, 2020, 10:28 PM IST

کوکرناگ کے کلناگ پہاڑی پر قائم آلو فارم میں تعینات ملازمین، جن میں عارضی ملازمین کے ساتھ ساتھ مستقل ملازمین بھی شامل ہیں، شکایت کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'اگرچہ ملازمین دن رات ایک کر کے محکمہ کو اپنا تعاؤن فراہم کر رہے ہیں، تاہم ملازمین کو کلناگ تک پنہچنے کے لئے چار کلومیٹر رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں آنے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ملازمین کو بنیادی سہولیات کا فقدان

ان کا کہنا ہے کہ کلناگ علاقہ میں رابطہ سڑک کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات ندارد ہیں۔ ایک جانب کلناگ میں تعینات ایک سو کے قریب ملازمین اپنا خون پسینہ بہا کر محکمہ کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچانے میں مصروف ہیں، وہیں دوسری جانب محکمہ ملازمین کو بنیادی سہولیت فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ملازمین لاچاری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

گذشتہ پچیس سالوں سے آلو فارم میں تعینات ملازمین کا کہنا ہے کہ مذکورہ فارم میں رہنے کے لیے انہیں بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہی لوگوں نے اذخود کلناگ کی اونچی چوٹی پر گہرے گڑھے کھودے ہیں، جن میں بارش کا پانی جمع کر کے ملازمین اپنے روز مرہ کے کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی سے شام ہوتے ہی وہ ٹینٹوں میں محصور ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریا لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل


ملازمین نے محکمہ کے عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے مطالبات پر غور کیا جائے تاکہ ان کو روز مرہ کی زندگی میں آنے والی مصیبتوں سے چھٹکارہ مل جائے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب فون پر یہ معاملہ محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر الطاف اعجاز اندرابی کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ وہ ملازمین کی پریشانیوں سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے ان کے لئے ایک پروگرام بنایا ہے، جس کے تحت ملازمین کو بنیادی سہولیات جلد ہی فراہم کرائی جائیں گی۔ ڈائریکٹر نے نمائندہ کو یقین دلایا کہ وہ رواں سال کے آخر تک مذکورہ ملازمین کی مشکلات کا ازلہ کرنے کی ہرممکن کوششیں کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details