اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: کسانوں سے سرسوں کی کاشت کرنے کی اپیل

محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو موسم سرما میں زرخیز اراضی کو بے کار رکھنے کے بجائے سرسوں کی کاشت کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

اننت ناگ: کسانوں سے سرسوں کی کاشت کرنے کی اپیل
اننت ناگ: کسانوں سے سرسوں کی کاشت کرنے کی اپیل

By

Published : Oct 14, 2021, 5:15 PM IST

محکمہ زراعت کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ویری ناگ، اننت ناگ میں کسانوں کو سرسوں کی کاشت کرنے کی ترغیب دینے کی غرض سے آگہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

اننت ناگ: کسانوں سے سرسوں کی کاشت کرنے کی اپیل

محکمہ زراعت نے کسانوں سے، سرما کے ایام میں، زرخیز اراضی کو بے کار رکھنے کے بجائے سرسوں کے بیچ بونے کی ترغیب دی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے افسران نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کے سبب اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور مہنگائی کا براہ راست اثر سبھی شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ کسانوں پر بھی پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: خشک سالی سے مکئی کی پیداوار متاثر، کسان مایوس

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں کسان موسم سرما میں کاشت کاری سے عموما گریز کرتے ہیں، جس کے پیش نظر محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو موسم سرما میں سرسوں کی کاشت کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details